نئے سال کی چھٹی کس دن ہو گی ؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 3 جنوری کو بینک تعطیل کے اعلان کے باعث بینک اور مالیاتی ادارے تین روز تک بند رہیں گے . نئے سال کے پہلے روز تمام بینک،ڈی ایف آئیز ،ایم ایف بیز عوام سے لین دین کیلئے بندرہتے ہیں تاہم یکم جنوری 2022ء کوہفتہ اور اس کے ساتھ 2جنوری کواتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث 3جنوری بروز پیر کے روزتمام بینک اورمالیاتی اداروں کوعوام سے لین دینے کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے

اوراپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کریں گے .

اسی طرح یکم رمضان ، مالی سال کے پہلے روز یعنی یکم جولائی کو بھی اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام بینکس بند رہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں