حکومت اور اپوزیشن کی سیاست پر طنز، بلوچستان اسمبلی میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ — مولانا ہدایت الرحمن اور اسپیکر پھر آمنے سامنے

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اور مولانا ہدایت الرحمن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان کی خوبصورتی ہے کہ جماعت اسلامی کے دو ارکان ہیں جن میں سے ایک حکومت دوسرا اپوزیشن میں ہے ایک سوال کر رہا ہے دوسراجواب دے رہا ہے اس موقع پر ایوان میں قہقہے لگ گئے ۔ جس کے جواب میں مولانا ہدایت الرحمن نے وضاحت کی کہ انہوں نے حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا ہے اور وہ اپوزیشن میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں جو دن میں اپوزیشن اور رات میں حکومت کا حصہ ہوں ۔
