اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، پہلے مہینوں میں بڑھنے والی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اب دنوں میں اضافہ ہو رہا ہے . ادارۂ شماریات نے بتا دیا کہ گزشتہ ماہ دسمبر2021ء کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی ہے .
ادارۂ شماریات کے مطابق دسمبر 2021ء میں مسور کی دال 8 اعشاریہ 64 فیصد، ماش کی دال 6 اعشاریہ 58 فیصد، چنے کی دال 5 اعشاریہ 2 فیصد، چنے 4 فیصد، بیسن 3 فیصد، کوکنگ آئل 6 فیصد، پھل 45 اعشاریہ 8 فیصد، دودھ 2 اعشاریہ 8 فیصد مہنگا ہوا .
ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ دسمبر 2021ء میں بجلی 14 اعشاریہ 2 فیصد، جوتے 9 اعشاریہ 2 فیصد، الیکٹرانکس مصنوعات 7 اعشاریہ 7 فیصد، ریڈی میڈ گرم کپڑے 4 فیصد مہنگے ہوئے .
ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال (2021ء میں) سرسوں کا تیل 60 اعشاریہ 7 فیصد، کوکنگ آئل 59 اعشاریہ 3 فیصد اور گھی 56 اعشاریہ 3 فیصد مہنگا ہوا . اس 1 سال میں مسور کی دال 33 اعشاریہ 5 فیصد، چنے 20 فیصد، آٹا 19 فیصد، گندم 14 اعشاریہ 6 فیصد، لوبیا 14 اعشاریہ 2 فیصد، گڑ 14 فیصد اور چینی 13 اعشاریہ 28 فیصد مہنگی ہوئی .
2021ء میں پھل 29 اعشاریہ 9 فیصد، گوشت 20 اعشاریہ 4 فیصد، دودھ 14 اعشاریہ 4 فیصد، بجلی 59 اعشاریہ 3 فیصد مہنگی ہوئی . ادارۂ شماریات نے یہ بھی بتایا کہ 2021ء میں کپڑے دھونے کا صابن اور ماچس 16 اعشاریہ 5 فیصد مہنگے ہوئے، گزشتہ سال تعمیراتی سامان کی قیمت 11 اعشاریہ 3 فیصد بڑھی .