دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ پررنویر سنگھ کا دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر ان کے شوہر رنویر سنگھ نے دلچسپ تبصرہ کیا۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے سے باز نہیں آتے۔
دیپیکا نے انسٹاگرام پر ‘All Things I love‘ کی پوسٹ کی، اس میں کھانے، پھولوں اور چھٹیوں کی تصویریں تھیں تاہم اس میں دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ شامل نہیں تھے جس پر اداکار کا ایک خوبصورت ردعمل آیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)


کچھ دن پہلے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ چھٹیاں منانے باہر گئے ہوئے تھے، ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ اپنی پوسٹ میں گزرے ہوئے سال کی عکاسی کر رہی ہیں۔دیپیکا نے لکھا سال کے آخر میں ان تمام چیزوں کا فوٹو ڈمپ جو میں کھانے، پھول اور سفر سے پیار کرتی ہوں۔
رنویر سنگھ کا کیا ردعمل تھا؟
دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ دیکھ کر رنویر سنگھ خود کو روک نہیں پائے اور ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں ان چیزوں میں شامل نہیں کرسی جنہیں وہ پسند کرتی ہیں۔