سب لڑکے فراڈ ہوتے ہیں، ایک موقع دینا کافی ہے، فرحان سعید کا لڑکیوں کو مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود سے محبت کریں اور اپنے بارے میں سوچیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں فرحان سعید نے اداکارہ مامیا شجفر کے ساتھ ایک انٹرویو دیا، جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انٹرویو میں مامیا شجفر نے کہا کہ بہت سے لڑکے خواتین کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرتے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ سب لڑکے فراڈ ہوتے ہیں، لڑکیوں کو زیادہ سمجھدار ہونا چاہیے۔
اداکار نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود سے محبت کریں اور اپنے بارے میں سوچیں، دوسرے کو بچانے کیلئے اپنے ساتھ برا نہ کریں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، کسی کو بھی بس ایک موقع دینا کافی ہے۔
سمندر کی شناسائی کے لیے کنارے پر رکھی کرسی پر دراز ہوا، لڑکے لڑکیاں سمندری پانی میں جا کر لُطف اندوز ہونے لگے، صرف گورے ہی تفریح کیلئے نکلتے
اداکار نے مزید کہا کہ میں صرف لڑکوں کی برائی نہیں کرنا چاہتا، کچھ لڑکے بھی ایسے ہوتے جن کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے۔
