خیبر پختونخوا میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیرسے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی .

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیرسے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اورمانسہرہ میں بارش متوقع ہے . ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورباجوڑ میں بارش کا امکان ہے . گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے . بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش

اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے . بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں