چترال میں رات گئے تیز بارش نے تباہی مچا دی

چترال (قدرت روزنامہ)چترال میں تیز بارش کی وجہ سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی اور دریائے چترال میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مقامات پر سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں، دیر چترال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے سبب مسافر پھنس گئے۔
بارشوں سے سب زیادہ دورش سب ڈویژن متاثر ہو چکا ہے، سیلابی ریلوں کا پانی گھروں اور دکانات میں داخل ہوگیا۔
چترال میں کھڑی فصلیں اور میوہ جات کے باغات تباہ ہوگئے، عوام کے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کی جانب سے سڑکوں کی بحالی پر کام جاری ہے۔
