UAE نے عا لمی خلا ئی تعا و ن کیلئے 1 ا ر ب د ر ہم ما لیت کا بڑ ا پر و گر ا م شر و ع کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یواے ای نے خلائی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک ارب درہم مالیت کے “انٹرنیشنل اسپیس کوآپریشن پروگرام” کا آغاز کر دیا۔
اس منصوبے کا مقصد عالمی سطح پر خلائی تحقیق میں تعاون کو مضبوط بنانا اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت دنیا بھر کے تحقیقی ادارے، جامعات اور نجی شعبے کی کمپنیاں مشترکہ طور پر کام کریں گی تاکہ خلائی صنعت میں جدت اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔
حکام کے مطابق یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کی خلائی سائنس میں صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کی تیاری میں معاونت فراہم کرنے اور عالمی خلائی معیشت میں ملک کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت سائنس، جدت اور بین الاقوامی شراکت داری میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert