فراڈ کیس میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر کا اداکار جیکلین فرننڈس کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں اس پہلے شارخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہوئے اور ایک مہینے بعد رہائی ملی تاہم آج کل نوسر باز سکیش چندر ا شیکھر کے ساتھ تعلقات کے باعث اداکارہ جیکلین فرننڈس شہہ سرخیوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں ۔

200 کروڑ منی لانڈرنگ اور فراڈ کیس کے ملزم سکیش چندرا شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اداکارہ جیکلین فرننڈس سے معاشقہ تھا۔جیکلین کو کیس میں تفتیش کے لیے متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کی تیار کردہ چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے ہیں جنہیں اب ایجنسی نے ضبط کرلیا ہے۔ شیکش چندرا شیکھر کے وکیل ایڈوکیٹ اننت ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ میرے موکل کو الزام ثابت ہونے سے قبل ہی مجرم یا دغاباز قرار دیا جائے۔

اپنے بیان میں ایڈوکیٹ اننت ملک نے کہا کہ سکیش چندرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا اور یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے جسے اس کیس میں ہرگز نہیں کھینچنا چاہیے۔سکیش چندرا شیکھر کے وکیل کا بیان جیکلین فرننڈس کی جانب سے ای ڈی میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔تحقیقاتی ایجنسی نے جیکلین کے خلاف 5 دسمبر کو لک آؤٹ سرکولر (ایل ای سی) جاری کیا۔ اب اداکارہ کسی بھی حوالے سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

11 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

18 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

21 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

35 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

47 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago