شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد ((قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق 2021ء میں قومی ٹیم کے 21 سالہ فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کیں۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق سابق کپتان عمران خان نے 1982ء میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 1993ء کے بعد گزشتہ سال پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے

زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولروقار یونس نے 1993ء میں 91 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وقار یونس کیلنڈر ایئر میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر بھی ہیں۔انہوں نے 1990ء میں مجموعی طور پر 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ء میں مجموعی طور پر 111 شکار کیے تھے ۔

Recent Posts

کلکتہ نائٹ رائڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن بن گئی، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میں کلکتہ نائٹ…

7 mins ago

سر پر شیونگ کریم ڈال کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پھنسانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر…

16 mins ago

آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے…

29 mins ago

5 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بھارت میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کیوں ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 5 دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل منوج…

33 mins ago

قوم کی مفت خدمت نہیں ہوسکتی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، ماہرین معیشت کی تجاویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت ملک کے سرکردہ اقتصادی اور معاشی…

41 mins ago

بادشاہ نے ہنی سنگھ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنی سنگھ نے بھارت میں موسیقی کی دنیا میں کافی عرصہ راج…

49 mins ago