بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا طریقہ کار متعارف، جانیے تفصیلات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے اہم خبر ہے کہ اب وہ نئے طریقے سے امدادی رقم وصول کریں گے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کئی عوامی ریلیف پروگرام جاری ہیں۔ اس سے قبل ان تمام امدادی پیکجوں کی ادائیگی بی آئی ایس پی مراکز یا مخصوص اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم اب پرانے طریقہ کی بجائے نئے طریقہ کار کے تحت BISP رجسٹرڈ افراد کو امداد فراہم کی جائے گی۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی ویژن کی خصوصی ہدایات کے تحت بے نظیر کفالت پروگرام کی اگلی قسط اب صرف بینظیر موبائل سم کے ذریعے کھولے گئے ڈیجیٹل والیٹ اکاؤنٹ میں ادا کی جائے گی۔
بی آئی ایس پی حکام نے تمام مستحقین سے درخواست کی ہے کہ اگر انہیں ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم نہیں ملی ہے تو فوری طور پر اپنے ذاتی موبائل فون کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی آفس سے رابطہ کریں۔
مفت بینظیر موبائل سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون مقرر کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert