ہماری مدد نہ کی گئی تو ہم مزید زندہ نہیں رہ سکتے، صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنے 10 پاکستانیوں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ اور اپنی زندگیوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پرائیوٹ جہاز آنر 25 میں سوار 10 پاکستانی عملے کے اراکین کی نئی ویڈیو سامنے آئی۔
اس ویڈیو میں یاسر خان اور دیگر پاکستانی حکومت پاکستان سے اپنی زندگیوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ یاسر خان نے کہا کہ 42 روز سے یرغمال ہیں جبکہ ہمیں پینے کیلیے گدلا پانی دیا جارہا ہے۔
