خضدار میں عیدالاضحیٰ کے دوران مثالی طبی سہولیات کی فراہمی، محکمہ صحت کی کارکردگی قابلِ تحسین


خضدار (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ضلع خضدار میں عوام کو مثالی اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری اسپتالوں، ٹی ایچ کیوز، آر ایچ سیز، بی ایچ یوز اور دیگر صحت مراکز میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
عید کی تعطیلات کے دوران تمام مراکز صحت میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسنگ عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق فرائض انجام دیتا رہا، جبکہ ادویات، ایمرجنسی سروسز، ایمبولینسز اور دیگر ضروری سہولیات بھی دستیاب رہیں۔
اس موقع پر عوام کو بروقت طبی امداد، ایمرجنسی کیئر، ابتدائی طبی امداد اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ حکام کے مطابق عید کے ایام پرامن اور خوش اسلوبی سے گزرے اور کسی قسم کی نمایاں شکایت موصول نہیں ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے ضلع بھر کے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی شبانہ روز محنت اور فرض شناسی کے باعث عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں جو قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام ہیلتھ ورکرز کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert