وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کرنےکا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ اب 5جون کے بجائے10جون کو پیش کیاجائےگا۔
اتحادی جماعتوں کیساتھ مشاورت کیلئے بجٹ کی تاریخ 10جون رکھی گئی،وفاقی بجٹ پر اتحادیوں کو منانے کیلئے اور وقت چاہئے،اتحادی حکومت کی2 ہی مجبوریاں ہوتی ہیں، ایک بجٹ بنانا اور دوسرا اتحادیوں کو منانا۔
بجٹ میں تاخیر کی وجہ گلگت بلتستان کے الیکشن نہیں،پیپلزپارٹی ہماری اچھی اتحادی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی گروپ میں لڑائی بڑھ گئی ہے۔
پی ٹی آئی والے آپس کی لڑائیاں ختم کرلیں پھر گلگت بھی چلے جائیں،اگرہم مداخلت کریں تو 2دن میں سہیل آفریدی کی حکومت گر جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert