جون 2026 میں عام تعطیلات کا امکان، یومِ عاشور پر دو سرکاری چھٹیوں کی توقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں جون 2026 کے اختتام پر محرم الحرام کی آمد کے باعث سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جو نئے ہجری سال کے آغاز کی نشاندہی کریں گی۔
ابتدائی قمری کیلنڈر تخمینوں کے مطابق یکم محرم الحرام جون 2026 کے وسط میں ہونے کا امکان ہے۔ اسی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور اور اس سے قبل کے دن سرکاری تعطیلات متوقع ہیں۔
تخمینوں کے مطابق یہ تعطیلات 24 اور 25 جون 2026 کو ہو سکتی ہیں، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان میں ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ان دنوں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، بینک اور دیگر سرکاری ادارے بند رہتے ہیں، جبکہ بعض نجی کاروباری مراکز بھی سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر محدود اوقات میں کام کرتے ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے محرم الحرام کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان چاند کی رویت اور متعلقہ اداروں کی سفارشات کے بعد جاری کیا جائے گا۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تعطیلات کے حوالے سے حتمی اطلاعات کے لیے سرکاری اعلامیوں پر نظر رکھیں۔
