رونالڈو سے ملاقات پر خاتون یوٹیوبر جذباتی، رونا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کرنے والی بیلجیئم کی معروف یوٹیوبر سیلین ڈیپ جذباتی ہوگئیں۔
سیلین ڈیپ کی رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈو کے قریب آنے سے پہلے ہی سیلین جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ ملاقات کے دوران رونالڈو نے مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دی اور کہا کہ روئیں نہیں۔
اس موقع پر سیلین نے رونالڈو سے کہا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میرے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے رونالڈو کے ساتھ تصویر بنانے کی درخواست کی، جس پر پرتگالی اسٹار نے خوش دلی سے رضامندی ظاہر کی۔
🔴🔴 LA RENCONTRE CRISTIANO RONALDO x CELINE DEPT (influenceuse et énorme fan de CR7) :
Cristiano : "Ne pleure pas. Depuis le temps que tu me suis, heureux de rencontrer, que veux-tu qu'on fasse ?"
Celine : "Avant toute chose, merci pour absolument tout. On peut prendre une… pic.twitter.com/GIoxi8KBgh
— Gio CR7 (@ArobaseGiovanny) June 12, 2026
سیلین ڈیپ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، جو یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر فٹبال سے متعلق ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ ماضی میں فٹبال بھی کھیل چکی ہیں اور اب بیلجیئم کی مقبول ترین ڈیجیٹل شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان کے یوٹیوب پر تقریباً 60 ملین سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
