سعودیہ میں کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن کی خبروں پر اہم بیان سامنے آگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن کی خبروں سے متعلق محکمہ صحت کا اہم بیان سامنے آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا کوئی امکان نہیں ہے ، کیوں کہ سعودی عرب کی بڑی آبادی ویکسین لے کر مدافعتی نظام مضبوط بنا چکی ہے، ویکسینز بھی وافر مقدار میں موجود ہیں اور لوگ جانتے ہیں کہ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لینے کی صورت میں وائرس سے تحفظ حاصل ہو جاتا ہے اور ویکسینز کی بدولت وائرس نہیں لگتا ، ایسی صورتحال میں وباء کی شروعات والا ماحول دوبارہ آنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ، اس وقت وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لی یا پھر وہ مطلوبہ خوراکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے سے بچنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ سب لوگ مطلوبہ خوراکیں حاصل کرلیں ، دوسری خوراک لینے یا بوسٹر ڈوز لگوانے میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کریں ، کیا ہم لوگ مارچ اور اپریل 2020 جیسے ماحول میں ہیں یا ہم اس حوالے سے لمبا سفر طے کر چکے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ ہم کافی کچھ حاصل کر چکے ہیں، اب ہمارے معاشرے میں وائرس کے حوالے سے لوگوں میں آگہی موجود ہے اور ہمیں پتہ ہے کہ اس سے کس طرح نمٹنا ہے ، اسے پھیلنے سے کس طرح روکنا ہے، ہمیں نا صرف یہ کہ ان سب باتوں کا علم ہے بلکہ ان پر عمل بھی کر رہے ہیں، مذکورہ حقائق کی روشنی میں وباء کے پہلے مرحلے جیسی صورتحال نہیں آ سکتی۔
ادھر سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث نافذ کی گئی پابندیوں کے دوران ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی وارننگ جاری کردی گئی،سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے اور ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنے کی صورت میں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا- اس ضمن میں وزارت داخلہ سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر ویسے تو بنیادی جرمانہ ایک ہزار ریال ہے لیکن اس خلاف ورزی میں باربار ملوث ہونے والے افراد پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ ماسک نہ پہننے والا انسان صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ دوسروں کی جان کے لیے بھی خطرے کا باعث بنتا ہے جب کہ ماسک پہننے سے نا صرف انسان خود کورونا وائرس سے محفوظ ہوجاتا ہے بلکہ اس سے دوسرے افراد بھی محفوظ رہتے ہیں کیوں کہ ماسک پہننے سے عکورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے اور دوسروں کو وائرس لگنے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

1 min ago

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی…

7 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

8 mins ago

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

12 mins ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

17 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

26 mins ago