پنجگور میں ایرانی پٹرول کی قیمتیں برقرار، شہریوں کا انتظامیہ سے ریلیف کا مطالبہ


پنجگور (قدرت روزنامہ) پنجگور میں ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ایرانی پٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ملکی پٹرول کی قیمت نسبتاً کم ہو گئی ہے، اس لیے رجسٹرڈ پٹرول پمپ مالکان کو تیل کی فراہمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں رجسٹرڈ پٹرول پمپس کو پابند کیا جائے کہ وہ باقاعدہ طور پر تیل کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔

WhatsApp
Get Alert