محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ جذباتی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل اُن کی اہلیہ جذباتی ہوگئیں تھیں۔محمد حفیظ کی اہلیہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کی گزشتہ روز پریس کانفرنس سے قبل لی گئی تھی۔
I was so emotional in the morning when u was getting ready to go for press conference to announce ur retirement. Proud of u my Man @MHafeez22 as ur no1 fan wil miss u in pakistan green top. Love u 💋 pic.twitter.com/ay8znkKOBO
— Nazia Hafeez (@naziahafeez8) January 3, 2022
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کے لیے جانے کے لیے تیار ہورہے تھے تو میں اُس وقت صبح بہت جذباتی تھی۔‘نازیہ حفیظ نے لکھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے اور آپ کی نمبر 1 پُرستار پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔‘آخر میں اُنہوں نے محمد حفیظ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئر سے خوش اور مطمئن ہوں۔