تیزاب گردی کی حساسیت نہیں جانتے تو منہ بند رکھ سکتے ہیں۔حنا پرویز بٹ کا خلیل الرحمان قمر کو جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر تیزاب گردی پر غیرذمہ دارانہ بیان کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ اگر تیزاب گردی کا شکار خواتین کی حساسیت نہیں جانتے تو منہ بند رکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان حنا پرویز بٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے تیزاب گردی سے متعلق بیان پر سخت ردِ عمل دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور کے حالیہ کیس سمیت 2 مختلف تیزاب گردی کیسز کا ذکر کیا۔

ویڈیو کے ہمراہ اپنے کیپشن میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک تھی جس میں خواتین کے حقوق پر گفتگو ہورہی تھی۔ تیزاب گردی کے معاملے پر جب بات ہوئی تو ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے بیان نے حیران اور پریشان کردیا۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ آپ تو ایسے بات کر رہی ہیں جیسے ہم مرد حضرات جیب میں تیزاب کی بوتلیں لے کر باہر نکلتے ہیں، جس پر انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ معاملے کی حساسیت جانتے نہیں تو کم از کم اپنا منہ تو بند رکھ سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert