شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاکستانی مندوب سے ملاقات

نیویارک(قدرت روزنامہ)سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سابق قومی کرکٹ کپتان شاہدآفریدی نےاقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارکی دعوت پراقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر شاہدآفریدی کو اقوامِ متحدہ کے کردار اور سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

عاصم افتخار احمد نےپاکستان کرکٹ اور فلاحی شعبےمیں شاہد آفریدی کی خدمات کو سراہا،عاصم افتخار نے کھیلوں کوامن،خیرسگالی اوربین الاقوامی تعاون کے فروغ کامؤثرذریعہ قراردیاگیا،شاہد آفریدی نےمیزبانی پر پاکستان مشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

WhatsApp
Get Alert