قومی اسمبلی میں حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین لڑپڑے، ہاتھا پائی

اسلام آباد( قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی میں حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین لڑپڑے ہیں جس دوران گندی گالیاں اور ہاتھا پائی بھی کی تاہم سپیکر نے بیچ بچاؤ کروایا ۔
واقعات کے مطابق رانا تنویر حسین اور عاطف خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ، اپوزیشن رہنما نے کہاکہ ’رانا تنویر آپ چپ کرجائیں‘
رانا تنویر حسین نے کہاکہ میں آپ کے لیڈر کو خوب جانتا ہوں، آج آپ کے ساتھ جو ہورہاہے وہ مکافات عمل ہے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ وہ منتخب ہوکر آئے ہیں، کیا ہم منتخب ہوکر نہیں آئے ۔ سپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ رانا صاحب درگزر کریں،ڈوگر صاحب آپ کے بھتیجے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہاکہ بات ایسے کرتے ہیں پتہ نہیں، میں چیلنج کرتا رہاہوں کہ عمران خان کو میرے حلقے میں کھڑا کرلیں، اب بھی چیلنج کرتاہوں ، اوچاچا جی میں کہہ رہاہوں،میں آپ کو بھی جانتاہوں، میں جلسوں میں کہتا رہا ہوں، آپ کا باپ ہوگا، میں 2018 میں کہا تھاکہ عمران خان میرے حلقے میں الیکشن لڑے، سیاسی تقریر نہیںہے، تم آکر لڑلو، آپ کا لیڈر ہوگا، اپنے لیڈر کی عزت کروانا ہے تو میں آپ کے لیڈر جو جانتاہوںمیرے حلقے میں اس نے زمین فراڈ کیا، آپ سب لوٹوں کا ٹولہ ہو،، آپ چور ہو، عاطف خان کاکہناتھاکہ رانا صاحب آپ کو عدالت میں نہ گھسیٹا تو بولیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی والے لاکھ برا چاہیں تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو مکافات عمل ہوتا ہے، یہ مکافات عمل ہے،ہمارے دروازے توڑے گئے،مولانا فضل الرحمان سمیت ہمیں کہا گیا کہ اس اسمبلی کا حلف نہ لیں مگر ہم نے بات نہ مانی، ہم کہتے رہے عمران خان صاحب مل کر آگے بڑھیں، بانی پی ٹی آئی سے کہا جو کررہے ہیں وہ نہ کریں۔
