گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے انہیں سلجھانے کی چند آسان ٹپس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھنگھریالے بالوں کو سلھجانے اور نرم و ملائم بنانے کے لئے چند آسان ٹپس آزمائیں۔اپنے بال تو سب ہی کو پیارے ہوتے ہیں مگر اکثر خواتین گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ ان میں گرہیں لگ جاتی ہیں اور پھر نہ تو یہ سلجھتے ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی ہئیر اسٹائل بنتا ہے۔تاہم کچھ آسان ترکیبوں کے ذریعے بالوں کو توڑے بغیر ان گرہوں کو کھولا جا سکتا ہے اور بالوں کو باآسانی سلجھایا جا سکتا ہے۔
بالوں کو نم کر لیں

ایک اسپرے بوتل میں پانی بھریں اور اس میں بادام یا زیتون کے تیل کا ایک یا ڈیڑھ چمچ ڈال لیں، اب اسے اچھی طرح ہلائیں اور جب بھی گھنگھریالے بال سلجھانے ہوں پہلے بالوں میں یہ اسپرے کریں اور کھنگھی کرلیں، بال آسانی سے سُلجھ جائیں گے۔
لونگ کا استعمال کر کے بال سلجھائیں

شیمپو کرنے کے بعد گیلے بالوں کو سلجھانا بہت مشکل ہوتا ہے، ایسے میں لونگ آپ کے کام آ سکتی ہے، جی ہاں لونگ، اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک لٹر پانی میں چند لونگ کے دانے ڈال دیں انہیں تین سے چار دنوں کے لیے رکھ دیں، پھر جب بال سلجھانے ہوں تو اس پانی سے بالوں میں اسپرے کریں، بال آرام سے سلجھ جائیں گے۔
مکھن سے بال سلجھائیں

مشہور ہے کہ مکھن بالوں کو جڑوں سے نرم وملائم بناتا اور انہیں الجھنے سے بچاتا ہے، اس کے لیے مکھن کے اندر تھوڑا سا گرم پانی ملا لیں یا اسے مائکرو ویو اوون میں گرم کر کے پگھلا لیں اب اسے روزانہ شیمپو کرنے سے 15 منٹ قبل بالوں پر لگائیں اور پھر شیمپو سے بال دھو لیں، یہ بالوں کو جڑوں سے مضبوط بنائے گا اور سلجھانے میں بھی مدد دے گا۔

Recent Posts

مدیحہ رضوی نے دوسرے شوہر سے متعلق تفصیلات بتا دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کےڈیڑھ برس بعد…

3 mins ago

کراچی: نیوچالی کی دکان میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ…

12 mins ago

تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری

لندن (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی…

24 mins ago

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے…

53 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت…

59 mins ago

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے15 سکواڈ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا نے بھی جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے…

1 hour ago