حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں، نئی ڈانس ویڈیو پر شدید ردعمل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حرا مانی کی ایک نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساڑھی میں رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جو مختصر وقت میں ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جہاں بعض مداحوں نے اسے پسند کیا وہیں متعدد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’ان کی حالت کے بارے میں ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟‘ جبکہ دوسرے نے کہا ’اللہ تعالیٰ انہیں سیدھی راہ دکھائے‘۔ ایک اور صارف نے لکھا، ’’یہ پاگل لگ رہی ہیں‘۔

حرا مانی کی جانب سے تاحال ان تبصروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ان کی یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث ہے۔

واضح رہے کہ حرا مانی پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ’دو بول‘، ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’پریت نہ کریو کوئی‘ سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert