سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہوگئی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 880 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 515 روپے کی سطح پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 144 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 359 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 123 روپے کمی سے 6 ہزار 268 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.44 ڈالر کمی کے بعد 68.8 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

WhatsApp
Get Alert