وراثت میں خواتین کا حق ریاست کا نہیں اللہ کا مقرر کردہ ہے: آئینی عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی آئینی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ وراثت میں خواتین کا حق ریاست کا نہیں اللہ کا مقرر کردہ ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے بی بی آمنہ کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں بی بی آمنہ کے والدین کی تمام جائیدادیں سول کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ سول کورٹ آئین اور قانون کے مطابق تمام جائیدادوں میں ورثا کے حصص کا تعین کرے۔

وفاقی آئینی عدالت نے خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی علاقائی روایت یا خاندانی نظام خواتین سے وراثت کا حق نہیں چھین سکتا، خواتین کو وراثت سے محروم کرنا نہ صرف ملکی قانون بلکہ اللہ کے احکامات کے بھی خلاف ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار بی بی آمنہ نے بھائیوں کی جانب سے مکمل وراثتی حصہ نہ دیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert