ایران نے لبنان میں پراکسی گروہ کو مسائل پیدا کرنے سے نہ روکا تو دوبارہ سخت حملہ کریں گے، ٹرمپ


واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران نے لبنان میں پراکسی گروہ کو مسائل پیدا کرنے سے نہ روکا تو دوبارہ سخت حملہ کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا کہ ایران لبنان میں اپنے بھاری معاوضہ لینے والے پراکسی گروہ کو مسائل پیدا کرنے سے فوری طور پر روکے۔ٹرمپ نے دھمکی دی کہ ایسا نہ کرنے پر ہم ایران پر دوبارہ سخت حملہ کریں گے، بالکل ویسا ہی جیسا ہم نے گذشہ ہفتے کیا تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت !!!

WhatsApp
Get Alert