قوالی نائٹ پر اریبہ حبیب نے دپیکا اور انوشکا کی نقل کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب ’قوالی نائٹ‘ پر پہنی گئی مخملی ساڑھی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر اس وقت اریبہ حبیب کی شادی کی تقریب سے کئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہیں جنہیں اُن کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Areeba world (@areebahabib_world)


اریبہ حبیب نے جہاں روایتی رنگوں سے نکل کر اپنی شادی کی تقریبات میں منفرد رنگوں کے ملبوسات پہنے وہیں اُنہوں نے تقریبات کی ترتیب میں بھی ردو بدل کیا ہے۔

آج کل کے ٹرینڈ کے مطابق قوالی نائٹ کی تقریب شادی سے قبل رکھی جاتی ہے مگر اریبہ حبیب کی یہ تقریب شادی ( رُخصتی) کے بعد اور ولیمے سے پہلے طے پائی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by YK_MAGAZINE 🇵🇰 (@yk__magazine)


اریبہ حبیب نے اس دوران مرون رنگ کی مخملی ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی۔

اریبہ حبیب کی اس ساڑھی میں تصویروں کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر اریبہ حبیب کی ان تصویروں کو بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما کی تصویروں کے ساتھ کولاج بنا کر موازنہ کیا جا رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by News Crease (@newscrease)


قوالی نائٹ پر اریبہ حبیب کی جانب سے پہنی گئی ہو بہو ساڑھی اُن سے قبل یہ دونوں بھارتی اداکارائیں بھی پہن چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان تصویروں کے کمنٹ باکس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ اریبہ حبیب اِن دونوں اداکاراؤں سے متاثر نظر آ رہی ہیں۔