فیفا ورلڈکپ: کانگو نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی


کانگو (قدرت روزنامہ)فٹبال ورلڈکپ میں کانگو نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی۔
آخری گروپ میچ میں کانگو نے اُزبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور اس طرح میگا ایونٹ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔
اب کانگو کا راؤنڈ آف 32 میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
دوسری جانب کولمبیا اور پُرتگال کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، اگلے مرحلے میں کولمبیا کا میچ گھانا سے ہوگا، جب کہ پُرتگال کو کروشیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert