بلوچستان : دو ما میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا تیسرا آفیسر اغوا ‘ چند روز قبل ڈپٹی ڈائریکٹر کی لاش ملی تھی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے تیسرے اہلکار کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اے ایس ایف کے انسپکٹر زبیر احمد دو روز قبل کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے، جبکہ مختلف ذرائع ان کے اغوا کیے جانے کی اطلاعات بھی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ضلع قلات کے قریب کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم احمد اور ان کے ہمراہ سعید احمد کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم احمد کی تشدد زدہ لاش ضلع مستونگ کے علاقے سے برآمد ہوئی، جبکہ ان کے ساتھ اغوا ہونے والے سعید احمد کے بارے میں تاحال کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ محمد وسیم احمد اور سعید احمد کے اغوا کی مبینہ ذمہ داری کالعدم بلوچ مسلح تنظیم نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم حکام کی جانب سے اس دعوے کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

WhatsApp
Get Alert