ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان10 روز کا وقفہ ضروری ہوگا

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان10 روز کا وقفہ ضروری قرار دیا گیا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک عمرے کے فورا بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی گئی ہے، آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیاجائے گا۔
یہ فیصلہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزارت کے فیصلے کے مطابق ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان10 روز کا وقفہ ضروری قرار دیا گیا ہے آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیاجائے گا ۔ جس کا مقصد عمرہ زائرین کے درمیان فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے تاکہ زائرین کو کورونا وائرس سے محفوط رکھا جاسکے۔

وزارت نے عمرہ زائرین سے مزید کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں حرمین شریفین میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اورعمرہ پرمٹ کی پابندی ہرحال میں کی جائے۔واضح رہے عمرہ پرمٹ کے اجرا کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ پرمٹ جاری کرانے کےلیے توکلنا اور اعتمرنا ایپس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
پرمٹ حاصل کرنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے توکلنا اور اعتمرنا ایپ پرایک ماہ کا شیڈول جاری کیاجاتا ہے جس کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمند کے لیے دن اور وقت متعین کرنے کی سہولت موجود ہے ساتھ ہی عمرہ زائر پرمٹ حاصل کرنے کے دوران مختلف رنگوں کے ذریعے حرم شریف میں اس دن اور وقت لوگوں کی تعداد کے بارے میں وضاحت معلومات حاصل کرسکتا ہے جس سے یہ سہولت ہوتی ہے کہ اژدہام والےوقت کے علاوہ ایسے وقت کے انتخاب کی سہولت ہوتی ہے جب حرم شریف میں عمرہ زائرین کا اژدہام نہ ہو۔

Recent Posts

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

22 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

26 mins ago

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

42 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

46 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

58 mins ago

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

1 hour ago