ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام


ایران(قدرت روزنامہ)ایران نے امریکا پر فیفا ورلڈ کپ 2026کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔
ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے، ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے بڑا مسئلہ رہیں۔
ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی مسئلہ بنا، ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس سلوک کیا گیا۔
اس سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے بھی فیفا ورلڈکپ کے میزبان امریکا پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔
مہدی طارمی نے کہا تھا کہ فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا کو ویزے نہیں مل سکے۔
واضح رہے کہ ایران کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

WhatsApp
Get Alert