آج سے بارشوں کے نئے اور طاقت ور ترین سلسلے کی انٹری ،پاکستان کا خون جمادینےوالی خبر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آج جمعرات سے بارشوں کا نیا سسٹم شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سسٹم جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا

جو جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کوئٹہ، ژوب، سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت، نوشکی ، گوادر، پنجگور، نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار ، ہرنائی، مکران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث سبی، مستونگ،بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، نصیر آباد اور کوہلو کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، اور چمن میں شدید برفباری کا امکان ہے جس سے ان اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے اس لیے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر…

4 mins ago

فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے

لاہور(قدرت روزنامہ)فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے، ان کا کہنا ہے…

14 mins ago

ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے

لاہور(قدرت روزنامہ)ہیڈ کوچ اظہر محمود نے چوتھے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست…

20 mins ago

راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا،سابق کپتان کا کہنا…

26 mins ago

کراچی: لانڈھی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، شوروم مالک کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکی باشندوں پر حملے میں استعمال…

35 mins ago

تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا کیمرا…

46 mins ago