فیفا ورلڈکپ: امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سان فرانسسکو(قدرت روزنامہ)فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں امریکا نے بوسنیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سان فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دی، امریکا کی جانب سے گول بیلوگن اور ٹلمین نے اسکور کیے۔
اس کامیابی کے ساتھ امریکی فٹبال ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
The USA are bound for the next round! 🇺🇸#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 2, 2026
فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکا کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔
