اب ہر کسی کے پاس اپنی کار ہوگی۔۔ گاڑی کی قیمت موٹرسائیکل جتنی۔۔ یونائیڈ اور پرنس نے اپنی گاڑیاں اتنی سستی کر دیں کہ یقین کرنا مشکل ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی نئی آٹو پالیسی میں کار ساز کمپنیوں کو ڈیوٹی اور ٹیکس میں جس طرح کی رعایتیں دی گئی ہیں، اس پر کمپنیاں اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی لا رہی ہیں۔یونائٹڈ موٹرز اور پرنس ڈی ایف ایس کے بھی اپنے چند ماڈلز کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ ان کمپنیوں میں یونائٹڈ براوو، یونائٹڈ الفا اور پرنس پرل شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یونائٹڈ براوو(United Bravo)کی قیمت میں 69ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد وہ 10لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 10لاکھ 30ہزار روپے پر آ گئی ہے۔

یونائٹڈ الفا کی قیمت میں 95ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ اس کی قیمت 14لاکھ 45ہزار روپے سے کم ہو کر 13لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی ہے۔پرنس پرل کی قیمت پہلے 11لاکھ 99ہزار روپے تھی جس کی قیمت میں 88ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 11لاکھ 11ہزار روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں یونائٹڈ موٹرز کی طرف سے یونائٹڈ براوو کی قیمت میں 2لاکھ 40ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس سے اس کی قیمت 9لاکھ 85ہزار روپے سے بڑھ کر 11لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی تھی۔اسی عرصے میں پرنس پرل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

14 mins ago

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر…

43 mins ago

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

49 mins ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

54 mins ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

1 hour ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

1 hour ago