واٹس ایپ کا سال 2022 کے آغاز پر پہلا زبردست فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے اور اس نے اب سال نو کے آغاز پر ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔اس نئے فیچر کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کی پروفائل کو دیکھا جاسکتا ہے اور یہ ابھی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لئے ہے ۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر سسٹم کی اطلاعات کے بارے میں ہے جس میں اب پروفائل فوٹوز بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ آئی او ایس بیٹا ٹیسٹرز نے اس کو خوب سراہا اور اس نئے فیچر کو اچھا تصور کیا جارہا ہے، اب صارفین کو واٹس ایپ پر گروپس یا کوئی ایک شخص پیغام بھیجے گا تو اس میں پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گی۔ تاحال یہ نیا فیچر آئی او ایس 15 پر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لئے جاری کیا گیا ہے کیونکہ یہ iOS 15 APIs کا استعمال کرتا ہے، اگر یہ آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لئے دستیاب نہیں تو فکر مند نہ ہوں کیونکہ واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر پر مزید کام کررہا ہے اور آنے والے وقت میں ایسے متعدد اکاؤنٹس ایکٹیویٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

43 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

50 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

1 hour ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

1 hour ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

2 hours ago