ٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے بیلجیئم کیخلاف اہم مقابلے سے قبل امریکی فٹبالر کی ایک میچ کی معطلی روک دی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر امریکی فٹبال ٹیم کو بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل کے میچ سے پہلے بڑا ریلیف دے دیا۔
فیفا نے ریڈ کارڈ کے نتیجے میں امریکی ٹیم کے اہم کھلاڑی فلورین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی روک دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق فیفا نے بالوگن کی معطلی پر عملدرآمد ایک سال کے لیے معطل کر دیا۔
2جولائی کو امریکی فٹبالر بالوگن کو بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا اور ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر سے ریڈ کارڈ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔
تاہم اب فیفا نے امریکی ٹیم کےکھلاڑی فلورین بالوگن کی بیلجیئم کے خلاف 7 جولائی کے میچ کیلئے معطلی روک دی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیفا کا شکریہ ادا کیا۔
USA-USA-USA 🦅 https://t.co/yKnJxew9tU pic.twitter.com/75KmExgrUJ
— The White House (@WhiteHouse) July 5, 2026
دوسری جانب بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے فیصلے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے قانونی آپشنز پر غور شروع کر دیا ۔فیصلے سے فیفا کی ساکھ پر سوالات اٹھ گئے ۔
