سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، 9 جولائی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کمی دیکھی گئی۔بدھ کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 29 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 693 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 132 روپے کا ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی جہاں فی تولہ چاندی 138 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 421 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 119 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 504 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی 1.38 ڈالر کمی کے بعد 59.42 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
