پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا۔
اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert