ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کمی واقع ہوئی ہے . رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے کی معمولی کمی سے 176 روپے 767 پیسے پر بند ہوا ہے .


گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176 روپے 92 پیسے تھی . ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں