اسٹیل ملز، بجلی کمپنیاں نادہندہ، گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 3ہزار ارب سے زائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 3 ہزار 607 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

دستاویز کے مطابق نااہلی کے باعث جرمانے کی رقم بنیادی رقم کا 91.46 فیصد ہوچکی ہے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی رقم 1 ہزار 723 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارچ 2026 تک سرکلر ڈیٹ کی بنیادی رقم 1884 ارب روپے ہے۔

ٹیرف ڈفرنشل کی مد 1 ہزاف 481 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہیں جب کہ بجلی کمپنیوں کے ذمہ 132 ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔

سیلز/ انکم ٹیکس کی مد میں بقایاجات کی رقم 216 ارب روپے ہے جب کہ قانونی مقدمات کے باعث 56 ارب روپے کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہے۔

گیس کمپنیاں پی ایل ایل، پی ایس او اور ایکسپلوریشن کمپنیوں کی 3 ہزار 448 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ گیس کمپنیوں کے ذمہ بنیادی واجب الادا رقم 2 ہزار ارب روپے ہے اس رقم کی عدم ادائیگی پر جرمانے کی رقم 1ہزار 448 ارب روپے تک ہے۔

سٹیل ملز سوئی سدرن کی 99 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert