معصوم بچوں کے ساتھ درندگی ناقابلِ برداشت ہے، مجرموں کونشانِ عبرت بنانا ہوگا، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والی درندگی ناقابلِ برداشت ہے۔ اسلام آباد پولیس جرائم روکنے کے بجائے اپنی ترجیحات میں مصروف رہی، جس کے باعث مبینہ سیریل ریپسٹ دندناتا رہا۔
ایک کیس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا متاثرین کو انصاف دلائیں گے اور مجرم کو ایسی سزا دلوائیں گے جو دوسروں کے لیے نشانِ عبرت بنے۔
ایک انٹرویو نے شیر افضل مروت نے کہا “پچھلے سال بھی 5 اگست کی کال دی گئی تھی، مگر تیاری نہ ہونے اور پارٹی کے متحد نہ ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ آج بھی حالات وہی ہیں، کوئی تیاری نظر نہیں آتی۔ صرف کال دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔ خیبر پختونخوا میں گورننس کمزور ہے، بدامنی اور کرپشن بڑھی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے پی ٹی آئی کی مقبولیت متاثر ہو سکتی ہے۔
