نوشکی میں مکی مسجد کے قریب فائرنگ، دو افراد جاں بحق ۔چار روز قبل بھی اسی مقام پر دو افراد قتل ہوئے تھے


نوشکی (قدرت روزنامہ)نوشکی میں مکی مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میر طارق بادینی اور احمد مینگل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ اسی مقام پر چار روز قبل بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert