مری میں دل دہلا دینے والے مناظر،ٹوئٹر پر المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق مری سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلیات اور کشمیر میں مسلسل ہونے والی برفباری سے سیاح شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا گیا جبکہ موسم کی شدید صورتحال کے سبب مری میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں جن میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوئی ہیں۔مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہر سے متعدد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے جس میں گاڑیوں میں پھنسے افراد کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ،کہیں گاڑیاں کئی فٹ برف کے نیچے دھنسی ہوئی دکھائی دیں۔

Recent Posts

جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کیخلاف درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی

لاہور (قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ لاہور میں فاضل جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کے…

5 mins ago

قرض لینا کامیابی نہیں، نجات پانا کامیابی ہوگی: وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری قسط کے اجراء پرردعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط…

6 mins ago

فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

لاہور(قدرت روزنامہ) کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے…

20 mins ago

یواے ای میں ایک بار پھر شدید بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی…

38 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔عالمی منڈی…

1 hour ago

ہراسانی کا الزام؛ کرشنا مکھرجی کی حمایت میں دیگر اداکار بھی سامنے آگئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی پروڈیوسر کیخلاف ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھرجی…

1 hour ago