صارفین کیلئے بری خبر، ٹیلی کام کمپنیوں نے کال اور ڈیٹا پیکیجز مہنگے کردیے، تفصیلات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا انولی پیکجز کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق موبائل پیکجز میں 33 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز میں 500 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، 15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز میں 300 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز میں 130 روپے اور تین روزہ موبائل پیکجز میں 21 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح 2 روزہ موبائل پیکجز میں 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، ایک روزہ ہائبرڈ موبائل پیکجز میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کے ٹیرف کو ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے جس میں ہر پیکیج کی سہ ماہی قیمتوں، مدت اور سہولتوں کی مکمل تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین اب مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز کا آسانی سے جائزہ لے سکیں گے، ٹیلی کام شعبے میں شفافیت اور صارفین کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

WhatsApp
Get Alert