سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 23 جولائی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 4ہزار روپے سے بھی زائد کا اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ میں22 قیراط سونے کے 10گرام کی قیمت 3ہزار 615 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

مقامی بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا جہاں فی تولہ چاندی 7 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 489 روپے کی ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد4 ہزار 114 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت 0.07 ڈالر اضافے کے بعد 59.24 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert