پی ٹی اے نے ’سمز‘ سے متعلق صارفین کو خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قابل سزا جرم ہے، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے کوئی بھی غیرقانونی سرگرمی انجام دی جاسکتی ہے۔

آپ کے نام پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں یہ جاننے کے لیے cnic.sims.pk یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں اور کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوراً بلاک کروائیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سم آپ کی اجازت کے بغیر رجسٹرڈ نہ کی گئی ہو۔

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ کروائیں، دھوکا دہی سے آپ کے نام پر دوسری سم بھی جاری ہوسکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert