ٹرمپ نے محمد علی کی جورج فورمین کیخلاف مشہور فائٹ شیئر کردی، صارفین میں بحث شروع

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد علی کلے کی جورج فورمین کے خلاف مشہور فائٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ٹرمپ کی جانب سے محمد علی کلے کی جورج فورمین کے خلاف مشہور فائٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں ایک بحث شروع چھڑ گئی کہ اس شیئرنگ کا تناظر ایران ہے یا امریکا کی مقامی سیاست؟
اس فائٹ کو Rumble in the Jungleکہا جاتا ہے، فائٹ کے دوران شروع میں جورج فورمین حاوی نظر آئے اور محمد علی آٹھویں راؤنڈ تک ان کے مکّے مسکرا مسکرا کر سہتے رہے اور باکسنگ رنگ میں جھومتے اور لہراتے رہے۔
جورج فورمین انہیں مار مار کر تھک گئے تو محمد علی نے آخر میں ان پر ہلّہ بول کر انہیں ناک آؤٹ کردیا۔
