بھارت میں GenZ نے مودی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور شرمندہ وزیر تعلیم کو مستعفٰی ہونا پڑا،بابر اعوان

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے بھارت میں GenZ نے مودی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور شرمندہ وزیر تعلیم کو مستعفٰی ہونا پڑا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا پاکستان میں نوجوانوں کے احتجاج پر دہشتگردی کے ہزاروں مقدمے گرفتاریاں اور لاٹھی گولی کی سرکار ٹوٹ پڑی۔ نوجوانوں کی امنگیں کچل کر، جنم جنم کے بھوکے سیاسی گدھ وزیر بن بیٹھے۔

WhatsApp
Get Alert