پاکستانی ایتھلیٹس نے ایک اور عالمی ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

ملائشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان نے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے، نوجوان مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرز نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 16 ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس کے درمیان منعقدہ مقابلوں میں محمد جواد احمد اور محمد ثا قب نے اپنے اپنے فائنل مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلز جیت لیے۔

محمد جواد احمد نےانڈر-16، 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد قازقستان کے مضبوط حریف ژاریلکاسینوف میرمان کو شکست دی۔

دوسری جانب انڈر18کے 56 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد ثاقب نےتھائی لینڈ کے حریف چانگپان واچارات کو مات دے کرایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

WhatsApp
Get Alert